اُنہوں نے بادشاہ مُقرر کئے پر میری طرف سے نہیں۔ اُنہوں نے امرا کو ٹھہرایا ہے اور میں نے اُن کو نی جانا۔ اُنہوں نے اپنے سونے چاندی سے بت بنائے تاکہ نیست و نابُود ہوں۔
بے شک اُنہوں نے ہوا بوئی۔ وہ گرد باد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلہ پیدا ہو گا اور اگر پیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔
وہ میرے ہدیوں کی قربانیوں کے لے گوشت گُزارنتے اور کھاتے ہیں لیکن خُداوند اُن کو قبُول نہیں کرتا۔ اب وہ اُن کی بدکاری کو یاد کرے گا اور اُن کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔ وپ مصر کو واپس جائیں گے۔
اسرائیل نے اپنے خالو کو فراموش کر کے بُت خانے بنائے ہیں اور یہُوداہ نے بُہت سے غصین شہر تعمیر کئے ہیں لیکن میں اُس کے شہروں پر آگ بھیجوں گا اور وہ اُن کے قصروں کو بھسم کر دے گی۔