خُداوند نے مُجھے فرمایا جا اس عورت سے جو اپنے یار کی پیاری اور بدکار ہے مُحبت رکھ جس طرح کہ خُداوند بنی اسرائیل سے جو غیر معبُودوں پر نگاہ کرتے ہیں اور کشمش کے کُلچے چاہتے ہیں مُحبت رکھتا ہے۔
اس کے بعد بنی اسرائیل رجوع لائیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کو اور اپنے بادشاہ داود کو ڈھونڈیں گے اور آخری دنوں میں ڈرتے ہوے خُداوند اور اُس کی مہربانی کے طالب ہوں گے۔