کیونکہ یہ رویا ایک مقررہ وقت کے لے ہے۔ یہ جلد وقوع میں آے گی اور خطا نہ کرے گی۔ اگرچہ اس میں دیر ہو تو بھی اس کا مُنتظر رہ کیونکہ یہ یقینا وقوع میں آے گی۔ تاخیر نہ کرے گی۔
بے شک متکبر آدمی مے کی مانند دغاباز ہے۔ وہ اپنے گھر میں نہیں رہتا۔ وہ پاتال کی مانند اپنی ہوس بڑھاتا ہے۔ وہ موت کی مانند ہے۔ کبھی آسودہ نہیں ہوتا بلکہ سب قوموں کو اپنے پاس جمع کرتا ہے اور سب امتوں کو اپنے نزدیک فراہم کرتا ہے۔
کیا یہ سب اس پر مثل نہ لائیں گے اور طنزا نہ کہیں گے کہ اس پر افسوس جو اوروں کے مال سے مالدار ہوتا ہے! لیکن یہ کب تک؟ اور اس پر جو کثرت سے گرو لیتا ہے!۔
تو عزت کے عوض رسوائی سے بھر گیا ہے۔ تو بھی پی کر اپنی نامختونی ظاہر کر۔ خُداوند کے دہنے ہاتھ کا پیالہ اپنے دور میں تجھ تک پُہنچے گا اور رسوائی تیری شوکت کو ڈھانپ لے گی۔
کھودی ہوئی مورت سے کیا حاصل کہ اس کے بنانے والے نے اسے کھود کر بنایا؟ ڈھالی ہوئی مورت اور جھوٹ سکھانے والے سے کیا فائدہ کہ اس کا بنانے والا اس پر بھروسا رکھتا اور گونگے بُتوں کو بناتا ہے؟ ۔