اور میرا جانا مُکاشفہ کے مُطابِق ہُؤا اور جِس خُوشخَبری کی غَیرقَوموں میں منادی کرتا ہُوں وہ اُن سے بیان کی مگر تنہائی میں اُن ہی لوگوں سے جو کُچھ سَمَجھے جاتے تھے تا اَیسا نہ ہو کہ میری اِس وقت کی یا اگلی دَوڑ دھُوپ بے فائِدہ جائے۔
اور یہ اُن جھُوٹے بھائِیوں کے سبب سے ہُؤا جو چھِپ کر داخِل ہو گئے تھے اور چوری سے گھُس آئے تھے تاکہ اُس آزادی کو جو ہمیں مسِیح یِسُوع میں حاصِل ہے جاسُوسوں کے طَور پر دریافت کر کے ہمیں غلامی میں لائیں۔
اور جو لوگ کُچھ سَمَجھے جاتے تھے (خواہ وہ کَیسے ہی تھے مُجھے اِس سے کُچھ واسطہ نہِیں۔ خُدا کِسی آدمِی کا طرفدار نہِیں) اُن سے جو کُچھ سَمَجھے جاتے تھے مُجھے کُچھ حاصِل نہ ہُؤا۔
لیکِن برعکس اِس کے جب اُنہوں نے یہ دیکھا کہ جِس طرح مختُونوں کو خُوشخَبری دینے کا کام پطرس کے سُپُرد ہُؤا اُسی طرح نامختُونوں کو سُنانا اِس کے سُپُرد ہُؤا۔
اور جب اُنہوں نے اُس تَوفیق کو معلُوم کِیا جو مُجھے مِلی تھی تو یَعقُوب اور کیفا اور یُوحنّا نے جو کلِیسیا کے رُکن سَمَجھے جاتے تھے مُجھے اور برنباس کو دہنا ہاتھ دے کر شرِیک کر لِیا تاکہ ہم غَیرقَوموں کے پاس جائیں اور وہ مختُونوں کے پاس۔
اِس لِئے کہ یَعقُوب کی طرف سے چند شَخصوں کے آنے سے پہلے تو وہ غَیرقَوم والوں کے ساتھ کھایا کرتا تھا مگر جب وہ آ گئے تو مختُونوں سے ڈر کر باز رہا اور کِنارہ کِیا۔
جب مَیں نے دیکھا کہ وہ خُوشخَبری کی سَچّائی کے مُوافِق سِیدھی چال نہِیں چلتے تو مَیں نے سب کے سامنے کیفا سے کہا کہ جب تُو باوُجُود یہُودی ہونے کے غَیرقَوموں کی طرح زِندگی گُذارتا ہے نہ کہ یہُودِیوں کی طرح تو غَیرقَوموں کو یہُودِیوں کی طرح چلنے پر کِیُوں مجبُور کرتا ہے؟
تَو بھی یہ جان کر کہ آدمِی شَرِیعَت کے اعمال سے نہِیں بلکہ صِرف یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانے سے راستباز ٹھہرتا ہے خُود بھی مسِیح یِسُوع پر اِیمان لائے تاکہ ہم مسِیح پر اِیمان لانے سے راستباز ٹھہریں نہ کہ شَرِیعَت کے اعمال سے۔ کِیُونکہ شَرِیعَت کے اعمال سے کوئی بشر راستباز نہ ٹھہرے گا۔
مَیں مسِیح کے ساتھ مصلُوب ہُؤا ہُوں اور اَب مَیں زِندہ نہ رہا بلکہ مسِیح مُجھ میں زِندہ ہے اور مَیں جو اَب جِسم میں زِندگی گُذارتا ہُوں تو خُدا کے بَیٹے پر اِیمان لانے سے گُذارتا ہُوں جِس نے مُجھ سے مُحبت رکھّی اور اپنے آپ کو میرے لِئے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔