اور قبیلوں کے نام یہ ہیں ۔انتہلی شمال پر حتلون کے راستہ کے ساتھ ساتھ حمات کے مدخل سے ہو تے ہوئے حصر عینان تک جو دمشق کی شمالی سرحد پر حمات پاس ہے مشرق سے مغرب تک دان کے لئے ایک حصہ ۔
اور یہوداہ کی سرحد سے متصل مشرقی سرحد سے مغربی سرحد تک ہدیہ کا حصہ ہو گا جو تم وقف کرو گے ۔اس کی چو ڑائی پچیس ہزار اور لمبائی باقی حصوں میں سے ایک کے برابر مشرقی سرحد سے مغربی سرحد تک اور مقدس اس کے وسط میں ہو گا ۔
اور یہ مقدس ہدیہ کا حصہ ان کے لئے ہاں کاہنوں کے لئے ہو گا ۔شمال کی طرف پچیس ہزار اس کی لمبائی ہو گی اور دس ہزار اس کی چوڑائی مغرب کی طرف اور دس ہزار اس کی چوڑائی مشرق کی طرف اور پچیس ہزار اس کی لمبائی جنوب کی طرف اور خداوند کا مقدس اس کے وسط میں ہو گا ۔
یہ ان کاہنوں کے لئے ہو گا جو صدوق کے بیٹوں میں سے مقدس کئے گئے ہیں ۔جنہوں نے میری مانت داری کی اور گمراہ نہ ہوئے جب بنی اسرائیل گمراہ ہو گئے جےسے بنی لاوی گمراہ ہوئے ۔
اور اس کی پیمایش یہ ہو گی شمال کی طرف چار ہزار پانچ سو اور جنوب کی طرف چار ہزار پانچ سو اور مشرق کی طرف چار ہزار پانچ سو اور مغرب کی طرف چار ہزار پانچ سو ۔
اور مقدس ہدیہ کے مقابل باقی لمبائی مشرق کی طرف دس ہزار اور مغرب کی طرف دس ہزار ہو گیاور وہ مقدس ہدیہ کے مقابل ہو گی اور اس کا حاصل ان کی خوراک کے لئے ہو گا جو شہر میں کام کرتے ہیں ۔
اور باقی جو مقدس ہدیہ کا حصہ اور شہر کی ملکیت کی دونوں طرف جو ہدیہ کے حصہ کے پچیس ہزار کے مقابل مشرق کی طرف اور پچیس ہزار کے مقابل مغرب کی طرف فرمانروا کے حصوں کے مقابل ہے وہ فرمانروا کے لئے ہو گا اور وہ مقدس ہدیہ کا حصہ ہو گا اور مقدس مسکن اس کے وسط میں ہو گا۔