اور پہلو کے حجرے سِہ منزلہ تھے۔ حجرے اوپر حجرہ قطار میں تےس اور وہ اس دیوار میں جو مسکن کے ارد گرد کے حجروں کے لئے تھی داخل کئے گئے تھے تا کہ مضبوط ہوں لیکن وہ مسکن کی دیوار سے ملے ہوئے نہ تھے ۔
اور وہ پہلو پر کے حجرے اوپر تک چاروں طرف زیادہ وسیع ہو تے جاتے تھے کیو نکہ مسکن گردا گرد سے اونچا ہاتا چلا جاتا تھا ۔ مسکن کی چوڑائی اوپر تک برابر تھی اور اوپر کے حجروں کا راستہ درمیانی حجروں کے بیچ سے تھا ۔
اور الگ جگہ کے سامنے کی عمارت کی لمبائی کو جو اس کے پیچھے تھی اور اس کی جانب کے برآمدے اس طرف سے اور اس طرف سے اور اندر کی طرف ہیکل کو اور صحن کی ڈیوڑھیوں کو اس نے سو ہاتھ ناپا ۔
ا ٓستانوں اور جھروکوں اور گردا گرد کے برآمدوں کو جو سِہ منزلہ اور آستانوں کے مقابل تھے اور چاروں طرف سے لکڑکی کے مڑھے ہوئے تھے اور زمین سے کھڑکیوں تک اور کھڑکیا ں بھی مڑھی ہوئی تھی۔
مذبح لکڑی کا تھا۔ اس کی اونچائی تےن ہاتھ اور لمبائی دو ہاتھ تھی اور اس کے کو نے اور اس کی کرسی اور اس کی دےواریں لکڑی کی تھیں ۔ اور اس نے مجھ سے کہا یہ خداوند کے حضور کی میز ہے ۔