اور میں تجھے پھرادونگا اور تجھے لئے پھرونگا اور شمال کی دو اطراف سے چڑھا لاﺅنگا اور تجھے اسرائیل کے پہاڑوں پر پہنچا ونگا ۔ اور تےری کمان تےرے بائیں ہاتھ سے چھڑاﺅنگا اور تےرے تےر تےر ے دہنے ہاتھ سے گرا دونگا ۔
اور میں اپنے مقدس نام کو اپنی امت اسرائیل میں ظاہر کرونگا اور پھر اپنے مقدس نام کی بے حرمتی نہ ہونے دونگا اور قومیں جانینگی کہ میں خداوند اسرائیل کا قدوس ہوں ۔
تب اسرائیل کے شہروں کے بسنے والے نکلینگے اور آگ لگا کر ہتھیاروں کو جلائےنگے یعنی سپروں اور پھرےوں کو ،کمانوں اور تےروں کو اور بھالوں اور برچھےوں کو اور وہ سات برس تک ان کو جلاتے رہینگے ۔
یہاں تک کہ وہ نہ میدان سے لکڑی لائینگے اور نہ جنگلوں سے کاٹےنگے کیونکہ وہ ہتھےار ہی جلائینگے اور وہ اپنے لوٹنے والوں کو لوٹےنگے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت کرےنگے خداوند خدا فرماتا ہے ۔
اور اسی دن یوں ہو گا کہ میں وہاں اسرائیل میں جوج کو ایک گورستان دونگا یعنی رہگذروں کی وادی جو سمندر کے مشرق میں ہے ۔اس سے رہگذروں کی راہ بند ہو گی اور وہاں جوج کو اور اسکی تمام جمعےت کو دفن کرینگے اور جمعےت جوج کی وادی اس کا نام رکھینگے ۔
اور وہ چند آدمیوں کو چن لےنگے جو اس کام میں ہمیشہ مشغول رہینگے اور زمین پر گزرتے ہوئے رہگذروں کی مدد سے ان کو جو سطح زمین پر پڑے رہ گئے ہوں دفن کرےنگے تا کہ اسے صاف کریں ۔پورے سسات مہینوں کے بعد اسے تلاش کرےنگے ۔
اور جب وہ ملک میں سے گزریں اور ان میں سے کوئی کسی آدمی کی ہڈی دیکھے تو اس کے پاس ایک نشان کھڑا کرےگا جب تک دفن کرنے والے جمعےت جوج کی وادی میں اسے دفن نہ کریں ۔
اور اے آدمزاد خداوند خدا فرماتا ہے ہر قسم کے پرندے اور میدان کے ہر ایک جانور سے کہہ جمع ہو کر آﺅ مےرے اس ذبیحہ پر جسے میں تمہارے لئے ذبح کرتا ہوں ہاں اسرائیل کے پہاڑوں پر ایک بڑے ذبیحہ پر ہر طرف سے جمع ہو تو کہ تم گوشت کھاﺅ اور خون پئیو ۔
اور قومیں جانینگی کہ بنی اسرائیل اپنی بدکرداری کے سبب سے اسیری میں گئے ۔چونکہ وہ مجھ سے باغی ہوئے اس لئے میں نے ان سے منہ چھپایا اور انکو انکے دشمنوں کے ہاتھ میں کر دیا اور وہ سب کے سب تلوار سے قتل ہوئے ۔