اور بنی عمون سے کہہ خداوند خدا کا کلام سنو ۔خداوند خدا یوں فرماتا ہے چونکہ تو نے مےرے مقدس پر جب وہ ناپاک کیا گےا اور اسرائیل کے ملک پر جب اجاڑا گےا اور بنی یہوداہ پر جب وہ اسےر ہو کر گئے اہاہا!کہا۔
اسلئے میں تجھے اہلِ مشرق کے حوالہ کردونگاکہ تو ان کی ملکےت ہو اور وہ تجھ میں اپنے ڈےرے لگا ئےنگے اور تےرے اندر اپنے مکان بنائےنگے اور تےرے مےوے کھائےنگے اور تےرا دودھ پئےنگے ۔
اسلئے دیکھ میں اپنا ہاتھ تجھ پر چلاﺅنگا اور تجھے دےگر اقوام کے حوالی کرونگا تا کہ وہ تجھ کو لوٹ لیں اور میں تجھے امتوں میں سے کاٹ ڈالونگا اور ملکوں میں سے تجھے نیست و نابود کرونگا ۔میں تجھے ہلاک کرونگا اور تو جانےگا کہ خداوند میں ہوں۔
اسلئے خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ میں ادوم پر ہاتھ چلاﺅنگا ۔اسکے انسان اور حیوان کو نابود کرونگا اور تےمان سے لے کر اسے وےران کرونگا اور وہ ددان تک تلوار سے قتل ہونگے۔
اور میں اپنی قوم بنی اسرائیل کے ہاتھ سے ادومسے انتقام لونگا اور وہ مےرے غضب و قہر کے مطابق ادوم سے سلوک کریں گے اور وہ مےرے انتقام کو معلوم کرےنگے خداوند خدا فرماتا ہے ۔