اور اُنہوں نے مقدس میں خدمت کر نے کے لئے آسمانی اور ارغوانی اور سُر خ بیل بُو ٹے کڑے ہُو ئے لِباس اور ہارُون کے واسطے مُقدس لِباس جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دیا تھا بنا ئے ۔
اور اُنہو ں نے سو نا پِیٹ پِیٹ کر پتلے پتلے پتّر اور پتّروں کو کا ٹ کا ٹکر تا ر بنا ئے تا کہ آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان پر ما ہر اُستاد کی طرح اُن سے زردوزی کر یں ۔
اور اُسکے کسنے کے لئے کاریگری سے بنُا ہوا کمر بند اُسکے اُوپر تھا وہ بھی اُسی ٹکڑے اور بنا وٹ کا تھا یعنی سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتا ن کا بنا ہوا تھا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
اور اُس نے افُود کی بنا وٹ کا سینہ بند تیار کیا جو ماہر اُستاد کے ہاتھ کا کام تھا یعنی وہ سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا بنا ہُوا تھا ۔
اور یہ پتھر اِسرائیل کے بیٹوں کے نا موں کے شُمار کے مُطابق با رہ تھے اور انگشتری کے نقش کی طرح با رہ قبیلوں میں سے ایک ایک کا نام الگ الگ ایک ایک پتھر پر کندہ تھا ۔
اور اُنہو ں نے سو نے کے دو کڑے اَور بنا کر اُنکو افُود کے دو نوں مونڈھوں کے سامنے کے حصّہ میں اندر کے رُخ جہاں افُود جڑُا تھا لگا یا تاکہ وہ افُودکے کاریگری سے بُنےہُو ئے پٹکے کے اُوپر ر ہے ۔
اور اُنہوں نے سینہ بند کو لیکر اُسکے کڑوں کو افُود کے کڑوں کے ساتھ ایک نیلے فیتے سے اِس طرح باندھا کہ وہ افُود کے کاریگری سے بُنے ہُوئے پٹکے کے اُوپر رہے اور سینہ بند ڈِھیلاہو کر افُود سے الگ نہ ہو نے پائے جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دیا تھا ۔
اور پاک مقام کی خدمت کے لئے کڑھے ہوئے لِباس اور ہارُون کاہن کے مُقدس لِباس اور اُسکے بیٹوں کے لِباس جنکو پہن کر اُنکو کا ہن کی خدمت کو انجام دینا تھا ۔
اور مُوسیٰ نے سب کام کا مُلاحظہ کیا اور دیکھا کہ اُنہوں نے اُسے کر لیا ہے جیسا خُداوند نے حُکم دیا تھا اُنہوں نے سب کُچھ ویساہی کیا اور مُو سیٰ نے اُنکو بر کت دی ۔