پس بضلی ایل اور اہلیاب اور سب روشن ضمیر آدمی کام کریں جنکو خُداوند نے حکمت اور فہم سے مالا مال کیا ہے تاکہ وہ مُقدس کی عبادت کے سب کام کو خُداوند کے حُکم کے مُطابق انجام دیں۔
تب مُوسیٰ نے بضلی ایل اور اہلیاب اور سب روشن ضمیر آدمیوں کو بُلایا جنکے دِل میں خُداوند نے حِکمت بھر دی تھی یعنی جنکے دِل تحریک ہوئی کہ جا کر کام کریں ۔
اور جو جو ہدئے بنی اسرائیل لائے تھے کہ اُن سے مُقدس کی عبادت کی چیزیں بنائی جائیں وہ سب اُنہوں نے مُوسیٰ سے لے لئے اور لوگ پھر بھی اپنی خُوشی سے ہر صبح اُسکے پاس ہدیہ لاتے رہے ۔
تب موسیٰ نے جو حکم دیا اُسکا اِعلان اُنہوں نے تمام لشکرگاہ میں کرایا کہ کوئی مرد یا عورت اب سے مُقدس کے لئے ہدیہ دینے کی غرض سے کُچھ اور کام نہ بنائے ۔ یُون وہ لوگ اِور لانے سے روک دِئے گئے ۔
اور کام کر نے میں جِتنے روشن ضمیر تھے اُنہوں نے مَقدِس کے واسطے باریک بٹے ہو ئے کتان کے اور آسمانی اور ارگوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کے دس پردے بنائے جن پر ما ہر اُستاد کے ہاتھ کے کڑھے ہُوئے کر وبی تھے ۔
اور اُس نے ایک بڑے پردے کے حاشیہ میں اُسکے مِلانے کے رُخ پر آسمانی رنگ کے تُکمے بنا ئے ۔ اَیسے ہی تُکمے اُ س نے دُوسرے بڑے پردہ کی اُس طرف کے حاشیہ میں بنا ئے جد ھر مِلانے کا رُخ تھا ۔
اور پچاس تُکمے اُن جُڑے ہو ئے پر دوں میں سے کنا رہ کے پر دہ کے حا شیہ میں بنا اور پچاس ہی تُکمے اُن دُوسرے جُڑے ہو ئے پر دوں میں سے کنا رہ کے پر دہ کے حا شیہ میں بنا ئے ۔