اور ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے کمر بند لپیٹ کر اُنکے پگڑیاںباندھنا تاکہ کہانت کے منصب پر ہمیشہ کے لئے اُنکا حق ر ہے اور ہارُون اور اُسکے بیٹو کو مخصُوص کر نا ۔
اور تُو اِس مینڈھے کو ذبح کر نا اور اُس کا خُون میں سے کُچھ لیکر ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے دہنے کان کی لَوپر اور دہنے ہاتھ اور دہنے پاؤں کے انگُوٹھوں پر لگانا اور خُون کو قُربانگاہ پر چاروں طرف چھڑک دینا ۔
اور قُر بانگاہ پر کے خُون اور مسح کر نے کے تیل میں سے کُچھ کُچھ لے کر ہارُون اور اُُسکے لباس پر اور اُسکے ساتھ اُسکے بیٹوں اور اُنکے لباس پر چھڑ کنا تب وہ اپنے لباس سمیت اور اُسکے ساتھ ہی اُسکے بیٹے اپنے اپنے لباس سمیت مُقدس ہونگے۔
اور تُو مینڈھے کی چربی اور موٹی دُم کو اور جِس چربی دے انتٹریاں ڈھکی رہتی ہیں اُسکو اور جِگر پر کی جھلّی کو اور دونوں گُردوں کو اور اُنکے اُوپر کی چربی کو اور دہنی ران کو لینا اِس لئے کہ یہ تخصیصی مینڈھا ہے ۔
پھر اُنکو اُنکے ہاتھوں سے لےکر قُر بانگاہ پر سوختنی قُربانی کے اُوپر جلادینا تاکہ وہ خداوند کے آگے راحت انگیز خُوشبوُ ہو یہ خُداوند کے لئے آتشین قُربانی ہے ۔
اور تُو ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے تخصیصی مینڈھے کے ہلانے کے ہدیہ کے سِینہ کو جو ہلایا جا چُکا ہے اور اُٹھائے جانے کے ہدیہ کی ران کو جو اُتھائی جا چُکی ہے لے کر اُن دونوں کو پاک ٹھہرانا ۔
تاکہ یہ سب بنی اسرائیل کی طرف سے ہمیشہ کے لئے ہارُون اور اُسکے بیٹوں کا حق ہو کیونکہ یہ اُٹھائے جانے کا ہدیہ ہے ۔ سو یہ بنی اسرائیل کی طرف سے اُن کی سلامتی کے ذبیحوں میں سے اُٹھائے جانے کا ہدیہ ہو گا جو اُنکی طرف سے خُداوند کے لئے اُٹھایا گیا ہے ۔
اور جن چیزوں سے اُنکو مخُصوص اور پاک کرنے کے لئے کفارہ دیا جائے وہ اُن کو بھی کھائیں لیکن اجنبی شخص اُن میں سے کُچھ نہ کھانے پائے کیو نکہ یہ چیزیں پاک ہیں ۔
اور تُو ہر روز خطا کی قُربانی کے بچھڑ ےکو کفارہ کے واسطے ذبح کرنا اور تُو قُربانگاہ کو اُس کے کفارہ دینے کے وقت صاف کرنا اور اُسے مسح کرنا تاکہ وہ پاک ہو جائے ۔
اور ایک برّہ کے ساتھ ایفہ کے دسویں حصّہ کے برابر میدہ دینا جس میں بین کے چوتھے حصّہ کی مقدار میں کُوٹکر نکالا ہوا تیل ملا ہو ا ہو اور بین کے چوتھے حصّہ کی مقدار میں تپاون کے لئے بھی دینا ۔
اور تُو دُوسرے برّہ کو زوال اور غرو ب کے درمیان چڑھانا اور اُسکے ساتھ صبح کی طرح نذر کی قُربانی اور ویسا ہی تپاون دینا جس سے وہ خُداوند کے لئے راحت انگیز خُوشبوُاور آتشین قُربانی ٹھہرے۔
اِیسی ہی سو ختنی قُربانی تُمہاری پُشت رد پُشت خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خداوند کے آگے ہمیشہ ہوا کرے ۔ وہاں مَیں تُم سے مِلونگا اور تُجھ سے باتیں کرونگا ۔
تب وہ جان لینگے کہ مَیں خُداوند اُنکا خُدا ہوں جو اُنکو مُلک مصر سے اِس لئے نکالکر لیا کہ مَین اُن کے درمیان سکوُنت کروں ۔ مَیں ہی خُداوند اُنکا خُدا ہوں ۔