اور تُو بنی اسرائیل میں سے ہارُون کو جو تیرا بھائی ہے اور اُسکے ساتھ اُسکے بیٹوں کو اپنے نزدیک کر لینا تاکہ ہارُون اور اُسکے بیٹے ۔ ندب اور ابہیواور الیعزر اور اِتمرکہانت کے عہدہ پر ہو کر میری خدمت کریں ۔
اور تُو اُن سب روشن ضمیروں سے جنکو مَیں نے حکمت کی روح سے بھرا ہے کہہ کہ وہ ہارُون کے لئے لباس بنایئں تاکہ وہ مُقدس ہو کر میرے لِئے کاہن کی خدمت کو انجام دے ۔
اور جو لباس وہ بنائینگے یہ ہیں یعنی سِینہ بند اور افوُد اور جبُنہ اور چار خانے کا کُرتہ اور عمامہ اور کمر بند ۔ وہ تیرے بھائی ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے واسطے یہ پاک لباس بنائیں تاکہ وہ میرے لئے کاہن کی خدمت کو انجام دے ۔
اور اُسکے اُوپر جو کاریگری سے بنا ہوا پٹکااُسکے باندھنے کے لئے ہو گا اُس پر افوُد کی طرح کام ہو ا اور وہ اُسی کپڑے کا ہو اور سونے اور آسمانی او ر ارغوانی اور سُر خ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان کا بنا ہوا ہو ۔
پھر سونے کے دو حلقے اَور بنا کر اُنکو افُود کے دونوں مونڈھوں کے نیچے اُسکے اگلے حصّہ میں لگانا جہاں افُود جوڑا جائیگا تاکہ وہ افُود کے کاریگری سے بٹے ہوئے پٹکے کے اُوپر ر ہے ۔
اور وہ سِینہ بند کو لیکر اُسکے حلقوں کو ایک نیلے فیتے سے باندھ دیں تاکہ یہ سِینہ بند افُود کے کاریگری سے بٹے ہوئے پٹکے کے اُوپر بھی رہے اور افود سے بھی الگ نی ہونے پائے ۔
اور ہارُون اِسرائیل کے بیٹوں کے نام عدل کے سِینہ بند پر اپنے سِینہ پاک مقام میں داخل ہونے کے وقت خُداوند کے رُوبرُولگائے رہے تاکہ ہمیشہ اُنکی یاد گاری ہوا کرے ۔
اور تُو عدل کے سِینہ بند میں اُوریم اور تُمیّم کو رکھنا اور جب ہارُون خُداوند کے حضور جائے تو یہ اُسکے دِل کے اُوپرہوں ۔یُوں ہارُون بنی اِسرائیل کے فَیصلہ کو اپنے دِل کے اُوپر خُداوند کے رُوبُرو ہمیشہ لئےِ رہیگا ۔
اِس جُبّہ کےہارُون خدمت کے وقت پہنا کرے تاکہ جب جب وہ پاک مقام کے اندر خُداوند کے حضور جائے یا وہاں سے نکلے تو اُسکی آواز سُنائی دے اَیسا نہ ہو کہ وہ مر جائے ۔
اور یہ ہارُون کی پیشانی پر رہے تاکہ جو کُچھ بنی اسرائیل اپنے پاک ہدیوں کے ذریعہ سے مُقدس ٹھہرائیں اُن مُقدس ٹھہرائی ہوئی چیزوں کی بدی ہارُون اُٹھائے اور یہ اُسکی پیشانی پر ہمیشہ رہے تاکہ وہ خُداوند کے حضور مقبُول ہوں ۔
اور تُو یہ سب اپنے بھائی ہارُون اور اُسکے ساتھ اُسکے بیٹوں کو پہنانا اور اُنکو مسح اور مخصُوص اور مُقدس کر نا تاکہ وہ سب میرے لئے کاہن کی خدمت کو انجام دیں ۔
اور ہارُون اور اُسکے بیٹے جب جب خیمہ اجتماع میں داخل ہوں یا خدمت کرنے کو پاک مکان کے اندر قُر بانگاہ کے نزدیک جائیں اُنکو پہنا کر یں تا اَیس نہ ہو کہ گنہگار ٹھہریں اور مر جا ئیں ۔ یہ دستُور العمل اُسکے اور اُسکی نسل کے لئے ہمیشہ رہیگا ۔