English Bible Languages

Indian Language Bible Word Collections

Bible Versions

English

Tamil

Hebrew

Greek

Malayalam

Hindi

Telugu

Kannada

Gujarati

Punjabi

Urdu

Bengali

Oriya

Marathi

Assamese

Books

Exodus Chapters

Exodus 27 Verses

1 اور تُو کیکر کی لکڑی کی قربانگاہ پانچ ہاتھ لمبی اور پانچ ہاتھ چوڑی بنانا۔وہ قُر بانگاہ چوَکھُونٹی اور اُسکی اُونچائی تین ہاتھ ہو ۔
2 اور تُو اُسکے لئے چاروں کونوں پر سینگ بنانا اور وہ سینگ اور قُر بانگاہ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور تُو اُنکو پِیتل سے منڈھنا ۔
3 اور تُو اُسکی راکھ اُٹھانے کے لئے دیگیں اور بیلچے اور کٹورے اور سِیخیں اور انگیٹھیاں بنانا ۔ اُسکے سب ظروُف پِیتل کے بنانا ۔
4 اور اُسکے لئے پِیتل کی جالی کی جھنجری بنانا اور اُس جالی کے چاروں کونوں پر پِیتل کے چار کڑے لگانا ۔
5 اور اُس جھنجری کو قُربانگاہ کی چاروں طرف کے کنارے کے نیچے اِس طرح لگانا کہ وہ اُونچائی میں قُربانگاہ کی آدھی دُور تک پہنچے ۔
6 اور تُو قُر بانگاہ کے لئے کیکر کی لکڑی کی چوبیں بناکر اُنکو پیتل سے منڈھنا ۔
7 اور تُو اُن چوبوں کو کڑوں میں پہنا دینا کہ جب کبھی قُر بانگاہ اُٹھائی جائے وہ چوبیں اُسکی دونوں طرف رہیں ۔
8 تختوں سے وہ قُربانگاہ بنانا اور وہ کھوکھلی ہو ۔ وہ اُسے اَیسی ہی بنائیں جَیسی تجھے پہاڑ پر دِکھائی گئی ہے ۔
9 پھر تُو مسکن کے لئے صحن بنانا ۔ اُس صحن کی جنوُبی سمت کے لئے باریک بٹے ہوئے کتان کے پردے ہوں جو ملا کر سو ہاتھ لمبے ہو ں ۔ یہ سب ایک ہی سمت میں ہوں ۔
10 اور اُنکے لئے بِیس سُتوُن بنیں اور سُتوُنوں کے لئے پیتل کے بیس ہی خانے بنیں اور اِن سُتوُنوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی ہوں ۔
11 اِسی طرح شمالی سمت کے لئے پردے ملاکر لمبائی میں سَوہاتھ ہو ں۔ اُنکے لئے بھی بِیس ہی سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے بِیس ہی پِیتل کے خانے بنیں اور سُتوُنوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی ہوں ۔
12 اور صحن کی مغربی سمت کی چوڑائی میں پچاس ہاتھ کے پردے ہوں ۔اُنکے لئے دس سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے دس ہی خانے بنیں ۔
13 اور مشرقی سمت میں صحن ہو ۔
14 اور صحن کے دروازہ کے ایک پہلُو کے لئے پندرہ ہاتھ کے پردے ہوں جنکے لئے تین سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے تین ہی خانے بنیں۔
15 اور دُوسرے پہلُو کے لئے بھی پندرہ ہاتھ کے پردے اور تین سُتوُن ہی خانے بنیں۔
16 اور صحن کے دروازہ کے لئے بیس ہاتھ کا ایک پردہ ہو جو آسمانی ۔ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹےہو ئے کتان کا بنا ہوا ہو اور اُس پر بیل بُوٹے کڑھے ہوں ۔ اُسکے سُتون چار اور سُتوُنوں کے خانے بھی چار ہی ہوں۔
17 اور صحن کے آس پاس سب سُتوُن چاندی کی پٹیوں سے جڑے ہُوئے ہوں اور اُنکے کُنڈے چاندی کے اور اُنکے خانے پِتیل کے ہوں۔
18 صحن کی لمبائی سَو ہاتھ اور چوڑائی ہر جگہ پچاس ہاتھ اور قنات کی اآونچائی پانچ ہاتھ ہو۔ پردے بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے اور سُتُونوں کے خانے پِتیل کے ہو ں۔
19 مسکن کے قِسم قِسم کے کام کے سب سامان اور وہاں کی میخیں اور صحن کی میخیں یہ سب پِتیل کے ہوں۔
20 اور بنی اِسرائیل کُو حکم دینا کہ تیرے پاس کُو ٹکر نکلا ہُوا زتیون کا خالص تیل روشنی کے لئے لائیں تاکہ چراغ ہمیشہ جلتا رہے۔
21 خیمہ اجتماع میں اس پردہ کے باہر جو شہادت کے صندوق کے سامنے ہوگا ہارون اور اسکے بیٹےشام سے صبح تک شمعدان کو خُداوند کے رُوبرُو آراستہ رکّھیں ۔ یہ دستور العمل بنی اِسرائیل کے لئے نسل در نسل سدا قائم رہیگا۔
×

Alert

×