اور مُو سیٰ نے لو گو ں کے پاس جا کر خُداوند کی سب با تیں اوراحکام اُنکو بتا دِئے اور سب لو گو ں نے ہم آواز ہو کر جو اب دِیا کہ جِتنی با تیں خُداوند نے فرما ئی ہیں ہم اُن سب ما ئنیگے ۔
اور مُو سیٰ نے خُداوند کیسب با تیں لکھ لیں اور صُبح کو سو یرے اُٹھ کر پہاڑ کے نیچے ایک قُر با نگاہ اور بنی اِسرائیل کے بارہ قبیلوں کے حساب سے بارہ سُتون بنائے۔
اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ پہاڑپر میرے پاس آاور وہیں ٹھہرا رہ اور مَیں تجھے پتھر کی لَو حیں اور شریعت اور احکام جو مَیں نے لکھّےہیں دُونگا تاکہ تُو اُنکو سکھا ئے ۔
اور بُزرگوں سے کہہ گیا کہ جب تک ہم لَوٹکر تُمہارے پاس نہ آجا ئیں تُم ہمارے لئے یہیں ٹھہر ے ر ہو اور دیکھو ہا رُون اور جو تُمہارے ساتھ ہیں ۔ جِس کسی کا کو ئی مُقدّمہ ہو وہ اُنکے پاس جا ئے ۔