اور خداوند نے مجھ سے کہا اُس نے مت ڈرو کیونکہ میں نے اُسکو اور اُسکے سب آدمیوں اور مُلک کو تیرے قبضہ میں کر دیا ہے ، جیسا تُو نے اموریوں کے بادشاہ سیحون سے جو حسبون میں رہتا تھا کیا ویسا ہی تُو اِس سے بھی کرے گا ۔
چنانچہ خداوند ہمار ے خدا نے بسن کے بادشاہ عوج کو بھی اُسکے سب آدمیوں سمیت ہمارے قابو میں کر دیا اور ہم نے اُنکو یہاں تک مارا کہ اُن میں سے جوئی باقی نہ رہا ۔
اور ہم نے اُسی وقت اُسکے سب شہر لے لئے اور ایک شہر بھی ایسا نہ رہا جو ہم نے اُن سے نہ لیا ہو ۔ یوں ارجوب ؔ کا سارا مُلک جو بسن میں عوجؔ کی سلطنت میں شامل تھا اور اُس میں ساٹھ شہر تھے ہمارے قبضہ میں آیا ۔
( کیونکہ رفائیم کی نسل میں سے فقط بسن کا بادشاہ عوج باقی رہا تھا ۔ اُسکا پلنگ لوہے کا بنا ہوا تھا اور وہ بنی عمون کے شہر ربہؔ میں موجود ہے اور آدمی ک ہاتھ کے ناپ کے مطابق نَو ہاتھ لمبا اور چار ہاتھ چوڑا ہے )
سو اِس مُلک پر ہم نے اُس وقت قبضہ کر لیا اور عرو عیر جو وادیِ ارنون کے کنارے ہے اور جلعاد کے کوہستانی ملک کا آدھا حصہ اور اُسکے شہر میں نے روبینیوں اور جدیوں کو دیے ۔
اور جلعاد کا باقی حصہ اور سارا بسن یعنی ارجوب کا سارا مُلک جو عوج کی قلمرو میں تھا مَیں نے منسیؔ کے آدھے قبیلہ کو دیا ( بسن رفائیم کا مُلک کہلاتا تھا ۔
۔ اور روبینیوں اور جدیوں کو مَیں نے جلعادؔ سے وادیِ ارنون تک کا مُلک یعنی اُس وادی کے بیچ کے حصہ کو اُنکی ایک حد ٹھہرا کر دریایِیبوق ؔ تک جو عمونیوں کی سرحد ہے اُنکو دیا ۔
اور میدان کو اور کنرتؔ سے لیکر میدان کے دریا یعنی دریایِ شور تک جو مشرق میں پسگہ کے ڈھال تک پھیلا ہوا ہے اور یردن اور اُسکی ساری نواحی کو بھی میں نے اِن ہی کو دے دیا ۔
اور میں نے اُس وقت تُمکو حکم دیا کہ خداوند تمہارے خدا نے تُمکو یہ مُلک دیا ہے کہ تُم اُس پر قبضہ کرو ۔ سو تُم سب جنگی مرد مسلح ہو کر اپنے بھائیوں بنی اسرائیل کے آگے آگے پار چلو ۔
مگر تمہاری بیویاں اور تمہارے بال بچے اور چوپائے ( کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ تمہارے پاس چوپائے بہت ہیں) سو یہ سب تمہارے اُن ہی شہروں میں رہ جائیں جو میں نے تمکو دیئے ہیں ۔
تا وقت کہ خداوند تمہارے بھائیوں کو چین نہ بخشے جیسے تُمکو بخشا اور وہ بھی اُس مُلک پر جو خداوند تمہارا خدا یردن کے اُس پار تُمکو دیتا ہے قبضہ نہ کر لیں ۔ تب تُم سب اپنی ملکیت میں جو میں نے تُمکو دی ہے لَوٹ کر آنے پاو گے ۔
اور اُسی موقع پر میں نے یشوعؔ کو حکم دیا کہ جو کچھ خداوند تمہارے خدا نے اِن بادشاہوں سے کیا وہ سب تُو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔ خداوند ایسا ہی اُس پار اُن سب سلطنتوں کا حال کرے گا جہاں تُو جا رہا ہے ۔
اے خداوند خدا تُو نے اپنے بندہ کو اپنی عظمت اور اپنا زور آور ہاتھ دکھانا شروع کیا ہے کیونکہ آسما ن میں یا زمین پر ایسا کون معبود ہے جو تیرے سے کام یا کرامات کر سکے ۔
تُو کوہِ پسگہ کی چوٹی پر چڑھ جا اور مغرب اور شمال اور جنوب اور مشرق کی طرف نظر دوڑا کر اُسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لے کیونکہ تپو ا،س یردنؔ کے پار نہیں جانے پائے گا ۔
پر یشوعؔ کو وصیت کر اور اُسکی حوصلہ افزائی کر کے اُسے مضبوط کر کیونکہ وہ اَن لوگوں کے آگے پار جائے گا اور وہی اُن کو اُس ملک کا جسے تُو دیکھ لے گا بنائے گا ۔