اگر تیرے درمیان تیری بستیوں میں جنکو خداوند تیرا خدا تجھ کو دے کہیں کوئی مرد یا عورت ملے جس نے خداوند تیرے خدا کے حضور یہ بدکاری کی ہو کہ اُکے عہد کو توڑا ہو ۔
اور یہ بات تجھ کو بتائی جائے اور تیرے سُننے میں آئے تو تُو جانفشانی سے تحقیقات کرنا اور اگر یہ ٹھیک ہو اور قطعی طور پر ثابت ہو جائے کہ اسرائیل میں ایسا مکروہ کام ہوا ۔
اگر تیری بستیوں میں کہیں آپس کے خون یا آپس کے دعویٰ کی مار پیٹ کی باب نمبرت کوئی جھگڑے کی بات اُٹھے اور اُسکا فیصلہ کرنا تیرے لیے نہایت ہی مُشکل ہو تو تُو اُٹھ کر اُس جگہ جسے خداوند تیرا خپدا چُنے گا جانا ۔
اور تُو اُسی فیصلہ کے مطابق جو وہ تجھ کو اُس جگہ سے جسے خداوند چُنے گا بتائیں عمل کرنا ۔ جیسا وہ تجھ کوسکھائیں اپسی کے مطابق سب کچھ احتیاط کر کے ماننا ۔
اور اگر کوئی شخص گستاخی سے پیش آئے کہ اُس کاہن کی بات جو خداوند تیرے خدا کے حضور خدمت کے لیے کھڑا رہتا ہے یا اُس قاضی کا کہا نہ سُنے تو وہ شخص مار ڈالا جائے اور تُو اسرائیل میں سے ایسی بُرائی کو دور کر دینا ۔
جب تُو اُس ملک میں جسے خداوند تیرا خدا تُجھ کو دیتا ہے پہنچ جائے اور اُس پر قبضہ کر کے وہاں رہنے اور کہنے لگے کہ اُن قوموں کی طرح جو میرے گردا ھرد ہیں میں بھی کسی کو اپنا بادشاہ بناوں ۔
تو تُو بہر حال فقط اُسی کو اپنا بادشاہ بنانا جسکو خداوند تہرا خدا چُن لے ۔ تُو اپنے بھائیوں میں سے ہی کسی کو اپنا بادشاہ بنانا اور پردیسی کو جو تیرا بھائی نہیں اپنے اوپر حاکم نہ کر لینا ۔
اتنا ضرور ہے کہ وہ اپنے لیے بہت گھوڑے نہ بڑھائے اور نہ لوگوں کو مصر میں بھیجے تاکہ اُس کے پاس بہت سے گھوڑے ہو جائیں اِس لیے کہ خداوند نے تُم سے کہا ہے کہ تُم اُس را ہ سے پھر کبھی اُودھر نہ لَوٹنا۔
جس سے اُسکے دل میں غرور نہ ہو کہ وہ اپنے بھائیوں کو حقیر جانے اور اِن احکام سے نہ تو دہنے نہ بائیں مُڑے تاکہ اسرائیلیوں کے درمیان اُسکی اور اُسکی اولاد کی سلطنت مدت تک رہے ۔