اور تُم آج کے ن خوب سمجھ لو کیونکہ میں تمہارے بال بچوں سے کلام نہیں کر رہا ہوں جنکو نہ تو معلوم ہے اور نہ اُنہوں نے دیکھا کہ خداوند تمہارے خدا کی تنبیہ اور اُسکی عظمت اور زور آور ہاتھ اور بلند بازو سے کیا کیا ہوا۔
اور اُس نے مصر کے لشکر اور اُنکے گھوڑوں اور رتھوں کا کیا حال کیا اور کیسے ُس نے بحرِ قُلزم کے پانی میں اُنکو غرق کیا جب وہ تمہارا پیچھا کر رہے تھے اور خداوند نے اُنکو کیسا ہلاک کیا کہ آ ج کے دن تک وہ نابود ہیں ۔
اور داتن اور ابیرام کا جو الیات بن روبن کے بیٹے تھے کیا حال بنایا کہ سب اسرائیلیوں کے سامنے زمین نے اپنا منہ پسار کر اُنکو اور اُنکے گھرانوں اور خیموں اور ہر ذی نفس کو جو اُنکے ساتھ تھا نگل لیا ۔
اِس لیے اِن حکموں کو جو آج میں تجھ کو دیتا یوں تُم ماننا تاکہ تُم مضبوط ہو کر اُس ملک میں جس پر قبضہ کرنے کے لیے تُم پار جا رہے ہو پہنچ جاو اور اُس پر قبضہ بھی کر لو۔
کیونکہ جس ملک پر تُو قبضہ کرنے کو جا رہا ہے وہ ملک مصر کی مانند نہیں ہے جہاں سے تم نکل آئے ہو ۔ وہاں تو تُو بیج بو کر اُسے سبزی کے باغ کی طرح پاوں سے نالیاں بنا کر سینچتا تھا ۔
اور خداوند کا غضب تُم پر بھڑکے اور وہ آسمان کو بند کر دے تاکہ مینہ نہ برسے اور زمین میں کچھ پیداوار نہ ہو اور تُم اِس اچھے ملک سے جو خداوند تُم کو دیتا ہے جلد فنا ہو جاو۔
اِس لیے میری اِن باتوں کو تُم اپنے دل اور اپنی جان میں محفوظ رکھنا اور نشان کے طور پر اِنکو اپنے ہاتھوں پر باندھنا اور وہ تمہاری پیشانی پر ٹیکوں کی مانند ہوں ۔
تاکہ جب تک زمین پر آسمان کا سایہ ہے تنہاری اور تمہاری اولاد کی عمر اُس ملک میں دراز ہو جسکو خداوند نے تمہارے باپ دادا کو دینے کی قسم اُن سے کھائی تھی ۔
کیونکہ اگر تُم اُن سب حکموں کو جو میں تُم کو دیتا ہوں جانفشانی سے مانو اور اُن ر عمل کرو اور خداوند اپنے خدا سے محبت رکھو اور اُسکی سب راہوں پر چلو اور اُس سے لپٹے رہو ۔
اور کوئی شخص وہاں تمہارا مقابلہ نہ کر سکے گا کیونکہ خداوند تمہارا خدا تمہارا رعب اور خوف اُس تمام ملک میں جہاں کہیں تمہارے قدم پڑیں پیدا کر دے گا جیسا اُس نے تُم سے کہا ہے ۔
اور لعنت اُس وقت جب تُم خداوند اپنے خدا کی فرمانبرداری نہ کرو اور اُس راہ کو جسکی باب نمبرت میں آج تُم کو حکم دیتا ہوں چھوڑ کر اور معبودوں کی پیروی کرو جن سے تُم اب تک واقف نہیں ۔