خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دکھائی اور کیا دیکھتا ہوں کہ اُس نے زراعت کی آخری روئیدگی کی ابتدا میں ٹڈیاں پیدا کیں اور دیکھو یہ شاہی کٹائی کے آخری روئیدگی تھی۔
اور جب وہ زمین کی گھاس کو بالکل کھا چُکیں تو میں نے عرض کی کہ اے خُداوند خُدا مہربانی سے مُعاف فرما۔ یعقوب کی کیا حقیقت ہے کہ وہ قائم رہ سکے ؟ کیونکہ وہ چھوٹا ہے۔
اور خُداوند خُدا نے مُجھے فرمایا کہ اے عاموس تو کیا دیکھتا ہے؟ میں نےعرض کی کہ ساہُول ۔تب خُداوند نے فرمایا دیکھ میں اپنی قوم اسرائیل میں ساہُول لٹکاوں گا اور میں پھر اُن سے درگزر نہ کروں گا۔