پھر تیل کی یہ کپی لیکر اُس کے سر پر ڈھال اور کہہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ میں نے تُجھے مسح کر کے اسرائیل کا بادشاہ بنایا ہے ۔ پھر تُو دروازہ کھولکر بھاگنا او ر ٹھہرنا مت ۔
اور جب وہ پہنچا تو لشکر کے سردار بیٹھے ہوئے تھے ۔ اُس نے کہا اے سردار میرے پاس تیرے لیے ایک پیغام ہے ۔ یا ہو ے کہا ہم سبھوں میں سے کس کے لیے ؟ اُس نے کہا اے سردار تیرے لیے ۔
سو وہ اُٹھ کر اُس گھر میں گیا ۔ تب اُس نے اُس کے سر پر وہ تیل ڈھالا اور اُس سے کہا خُداوند اسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ میں نے تجھے مسح کر کے خداوند کی قوم یعنی اسرائیل کا بادشاہ بنایا ہے ۔
کیونکہ اخی اب کا سارا گھرانا نابود ہو گا اورمَیں اخی اب کی نسل کے ہر ایک لڑکے کو اور اُس کو جو اسرائیل میں بند ہے اور اُس کو جو آزا د چھوٹا ہوا ہے کاٹ ڈالونگا ۔
تب یاہو اپنے آقا کے خادموں کے پاس باہر آیا اور ایک نے اُس سے پوچھا سب خیر تو ہے ؟ یہ دیوانہ تیرے پاس کیوں آیا تھا ؟ اُس نے اُن سے کہا تُم اُس شخص سے اور اُس کے پیغام سے واقف ہو ۔
اُنہوں نے کہا یہ جھوٹ ہے ۔ اب ہم کو حال بتا ۔ اُس نے کہا اُس نے مجھ سے اِس اِس طرح کی بات کی اور کہا خداوند یوں فرماتا ہے کہ میں نے تجھے مسح کر کے اسرائیل کا بادشاہ بنایا ہے ۔
لیکن یورام بادشاہ لوٹ گیا تھا تاکہ یزرعیل میں اُن زخمیوں کا علاج کرائے جو شاہِ ارام حزائیل سے لڑتے وقت ارامیوں لے ہاتھ سے لگے تھے ) تب یاہو نے کہا اگر تمہاری مرضی یہی ہے تو کوئی یزرعیل جا کر خبر کرنے کے لیے اِس شہر سے بھاگنے اور نکلنے نہ پائے ۔
اور یزرعیل میں نگہبان بُرج پر کھڑا تھا اور اُس نے جو یاہو کے جتھے کو آتے دیکھا تو کہا مجھے ایک جتھا دکھائی دیتا ہے ۔ یورام نے کہا ایک سوار کو لیکر اُن سے مِلنے کو بھیج ۔ وہ یہ پُوچھے " خیر ہے "؟
چنانچہ ایک شخس گھوڑے پر اُس سے ملنے کو گیا اور کہا بادشا ہ پوچھتا ہے خیر ہے ؟ یا ہو نے کہا تجھ کو خیر سے کیا کام ؟ میرے پیچھے ہو لے ۔ پھر نگہبان نے کہا کہ قاصد اُن کے پاس پہنچ تو گی لیکن واپس نہیں ا ٓتا ۔
تب اُس نے دوسرے کو گھوڑے پر روانہ کیا جس نے اُن کے پاس جا کر اُن سے کہا بادشاہ یوں کہتا ہے "خیر ہے " ؟ یا ہو نے جواب دیا تجھے خیر سے کیا کام ؟ میرے پیچھے ہو لے۔
پھر نگہبان نے کہا وہ بھی اُن کے پاس پہنچ تو گیا لیکن واپس نہیں آتا اور رتھ کا ہانکنا ایسا ہے جیسے نمسی کے بیٹے یا ہو ہانکتا ہوتا ہے کیونکہ وہی تُندی سے ہانکتا ہے ۔
تب یورام نے فرمایا جوت لے ۔ سو اُنہوں نے اُس کے ساتھ رتھ کو جوت لیا ۔ تب شاہِ اسرائیل یورا م ور شاہِ یہوداہ اخزیاہ اپنے اپنے رتھ پر نکلے اور یاہو سے مِلنے کو گئے اور یزرعیلی نبوت کی ملکیت میں اُس سے دو چار ہوئے ۔
تب یاہو نے اپنے لشکر کے سردار بد قر سے کہا اُسے لیکر یزرعیلی نبوت کی ملکیت کے کھیت میں ڈال دے کیونکہ یاد کر کہ جب میں اور تُو اُسکے باپ اخی اب کے پیچھے پیچھے سوار ہو کر چل رہے تھے تو خُداوند نے یہ فتویٰ اُ س پر دیا تھا ۔
لیکن جب شاہِ یہودہ اخزیاہ نے یہ دیکھا تو وہ باغ کے بارہ دری کی راہ سے نکل بھاگا اور یاہو نے اُسکا پیچھا کیا اور کہا کہ اُسے بھی رتھ ہی میں مار دو چنانچہ اُنہوں نے اُسے جُور کی چڑھائی پر جو ابلعام کے متصل ہے مارا اور وہ مجدد کو بھاگا اور وہیں مر گیا ۔
سو وہ لوٹ آئے اور اِسے یہ بتایا ۔ اِس نے کہا یہ خُداوند کا وہی سُخن ہے جو اُس نے اپنے بندہ ایلیاہ تشبی کی معرفت فرمایا تھا کہ یزرعیل کے علاقہ میں کُتے ایزبل کا گوشت کھائیں گے ۔