تب قیت بعؔیریم کے لوگ آئے اور خُداوند کے صندُوق کو لیکر ابیندؔاب کے گھر میں جو ٹیلے پر ہے لائے اور اُسکے بیٹے الؔیعزر کو مقُدّس کیا کہ وہ خُداوند کے صندوُق کی نگہبانی کرے۔
اور سمؔوئیل نے اِسرؔائیل کے ساتے گھرانے سے کہا کہ اگر تُم اپنے سارے دِل سے خُداوند کی طرف رُجُوع لاتے ہو تو اجنبی دیوتاؤں اور عؔستارات کو اپنے بیچ سے دُور کرو اور خُداوند کے لئِے اپنے دِلوں کو مسُتعد کرکے فقط اُسی کی عبادت کرو اور وہ فلِستیوں کے ہاتھ سے تُم کو رہائی دیگا۔
سو وہ سب مِصفؔاہ میں فراہم ہُؤئے اور پانی بھر کر خُداوند کے آگے انڈیلا اور اُس دِن روزہ رکھا اور وہاں کہنے لگے کہ ہم نے خُداوند کا گُناہ کیا ہے اور سؔموئیل مصِفاؔہ میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتا تھا ۔
اور جب فِلستیوں نے سُنا کہ بنی اِسرائیل مِصفاؔہ میں فراہم ہُؤئے ہیں تو اُنکے سرداروں نے بنی اِسرائیل پر چڑھائی کی اور جب بنی اِسرائیل نے یہ سُنا تو وہ فِلستیِوں سے ڈرے۔
اور سؔموئیل نے ایک دُودھ پیتا برہّ لیا اور اُسے پُوری سوختنی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانا اور سؔموئیل بنی اِسرائیل کے لئِے خُداوند کے حُضُور فریاد کرتا رہا اور خُدواند نے اُسکی سُنی ۔
اور جس وقت سؔموئیل اُس سوختنی قُربانی کو گُذران رہا تھا اُس وقت فلِستی اِسرائیلیوں سے جنگ کرنے کو نزدیک آئے لیکن خُداوند فلِستیوں کے اُوپر اُسی دِن بڑی کڑک کے ساتھ گرجا اور اُنکو گھبرا دیا اور اُنہوں نے اِسرائیلوں کے آگے شکست کھائی۔
اور عقؔرُون سے جاؔت تک کے شہر جنکو فِلستیوں نے اِسرائیلیوں نے اُنکی نواحی بھی فِلستیوں نے اِسرائیلیوں سے لیا تھا وہ پھر اِسرائیلیوں نے اُنکی نواحی بھی فِلستیوں کے ہاتھ سے چُھڑالی اور اِسرائیلیوں اور اموریوں میں صُلح تھی ۔