تب ساؔؤل نے اپنے سِلاح برادر سے کہا اپنی تلوار کھینچ اور اُس سے مجھے چھید دے تا نہ ہو کہ یہ نامختوُن آئیں اور مجھے چھید لیں اور مجھے بے عزّت کریں پر اُسکے سِلاح برادر نے اَیسا نہ کرنانہ چاہا کیونکہ وہ نہایت ڈر گیا تھا اِس لئے ساؔؤل نے اپنی تلوار لی اور اُس پر گِرا ۔
جب اسرائیلی مردوں نے جو اُس وادی کی دُوسری طرف اور یرؔدن کے پار تھے ییہ دیکھا کہ اِسؔرائیل کے لوگ بھاگ گئے اور ساؔؤل اور اُسکے بیٹے مر گئے تو وہ شہروں کو چھوڑ کر بھاگ نِکلے اور فلِستی آئے اور اُن میں رہنے لگے۔
سو اُنہوں نے اُسکا سر کاٹ لیا اور اُسکے ہتھیار اُتار لئے اور فلِسِتیوں کے مُلک میں قاصِد روانہ کر دِئے تاکہ اُنکے بُت خانوں اور لوگوں کو یہ خُوشخبری پُہنچا دیں ۔