اور سمؔوئیل مر گیا اور سب اِسرائیلی جمع ہُوئ اور اُنوں نے اُس پر نَوحہ کیا اور اُسے راؔمہ میں اُسی کے گھر میں دفن کیا اور داؔؤد اُٹھ کر دشتِ فاؔران کو چلا گیا ۔
اور مؔعُون میں ایک شخص رہتا تھا جِسکی ملکیت کرمؔل میں تھی ۔ یہ شخص بہت بڑا تھا اور اُسکے پاس تین ہزار بھیڑیں اور ایک ہزار بکریاں تھیں اور یہ کرمؔل میں اپنی بھڑیوں کے بال کر رہاتھا ۔
اِس شخص کا نام ناؔبال اور اُسکی بیوی کا نام ابیجیؔل تھا ۔ یہ عَورت بڑی سمجھدار اور خُوبصورت تھی پر وہ مرد بڑا بے ادب اور بدکار تھا اور کؔالِب کے خاندان سے تھا ۔
میں نے اب سُنا ہے کہ تیرے ہاں بال کترنے والے ہیں اور تیرے چرواہے ہمارے ساتھ رہے اور ہم نے اُنکو نُقصان نہیں پُہنچایا اور جب تک وہ کؔرمِل میں ہمارے ساتھ رہے اُنکی کوئی چیز کھوئی نہ گئی ۔
تُو اپنے جوانوں سے پُوچھ اور تجھے بتا ئینگے ۔ پس اِن جوانوں پر تیرے کرم کی نظر ہو اِسلئے کہ ہم اچھّے دِن آئے ہیں ۔ مَیں تیری مِنت کرتا ہوُں کہ جو کچھ تیرے ہاتھ آئے اپنے خادِموں کو اور اپنے بیتے داؔؤد کو عطا کر ۔
ناؔبال نے داؔؤد کے خادِموں کو جواب دیا کہ داؔؤد کوَن ہے۔؟ اور یسؔیّ کا بیٹا کون ہے؟ اِن دِنوں بہت سے نوکر اَیسے ہیں جو اپنے آقا کے پاس سے بھاگ جاتے ہیں ۔
تب داؔؤد نے اپنے لوگوں سے کہا اپنی اپنی تلوار باندھ لو۔ سو ہر ایک نے اپنی تلوار باندھی اور داؔؤد نے بھی اپنی تلواار حمائیل کی ۔ سو قریباً چار سَو جوان داؔؤد کے پیچھے چلے اور دو سَو اسباب کے پاس رہے۔ اور جوانوں میں سے ایک نے ناباؔل کی بیوٰ اِبیجیل ؔ سے کہا کہ دیکھ داؔؤد نے بیابان سے ہامرے آقا کو مُبارکباد دینے کو قاصِد بھیجے پو وہ اُن پر جُھنجھلایا ۔
سو اب سوچ سمجھ لے کہ تُ کیا کریگی کیونکہ ہمارے آقا اور اُسکے سب گھرانے کے خِلاف بدی کا منصوبہ باندھا گیا ہے کیونکہ یہ اَیسا خبیث آدمی ہے کہ کوئی اِس سے بات نہیں کر سکتا۔
تب اؔبیجیل نے جلدی کی اور دو سَو روٹیاں اور مَے کے دو مشکیزے اور پانچ پکی پکائی بھیڑیں اور بُھنے ہُوئے اناج کے پانچ پَیمانے اور کشمِش کے ایک سَو خوشے اور انجیر کی دو سَو ٹیکیاں ساتھ لیں اور اُنکو گدھوں پر لاد لیا۔ اور پانے چاکروں سے کہا تپم مجھُ سے آگے جاؤ دیکھو مَیں تُمہارے پیچھے پیچھے آتی ہوں اور اُس نے اپنے شوہر ناباؔل کو خبر نہ کی
اور داؔؤد نے کہا تھا کہ مَیں نے اِس پاجی لے سب مال کی جو بیابان میں تھا بے فائیدہ اِس طرح نگہبانی کی کہ اُسکی چیزوں میں سے کوئی چیز گُم نہ ہُوئی کیونکہ اُس نے نیکی کے بدلے مجھ سے بدی کی ۔
اور وہ اُسکے پاؤں پر گرِ کر کہنے لگی مجھ پر اَے میرے مالک ! مجھی پر یہ گُناہ ہو اور ذرا اپنی لونڈی کو اجازت دے کہ تیرے کان میں کچھ کہے اور تُو اپنی لونڈی کی عرض سُن ۔
مَیں تیری مِنت کرتی ہوُں کہ میرا مالک اُس خبیث آدمی نابالؔ کا کُچھ خیال نہ کرے کوینکہ جَیسا اُسکا نام وَیسا ہی وہ ہے ۔ اُسکانام نابالؔ ہے اور حماقت اُسکے ساتھ ہے لیکن مَیں نے جو تیری ۔َونڈی ہُوں اپنے مالک کے جوانوں کو جنکو تُو نے بھیجا تھا نہیں دیکھا ۔
اور اب اَے میرے مالک ! خُداوند کی حیات کی قسم اور تیری جان ہی کی سَوگند خُداوند نے جو تجھے خُونریزی سے اور اپنے ہی ہاتھوں اپنا اِنتقام لینے سے باز رکھّا ہے اِسلئے تیرے دُشمن اور میرے مالک کے بدخواہ ناباؔل کی مانند ٹھہریں ۔
تُو اپنی لَونڈی کا گُناہ مُعاف کر دے کیونکہ خُداوند یقیناً میرے مالِک کا گھر قائم رکھّیگا اِسلئے کہ میرا مالک خُدوند کی لڑائیاں لڑتا ہے اور تجھ میں تمام عُمر بُرائی نہیں پائی ۔
اور گو اِنسان تیرا پیچھا کرنے اور تیری جان لینے کو اُٹھے تَو بھی میرے مالک کی جان زندگی کے بُقچہ میں خُداوند تیرے خُدا کے ساتھ بندھی رہیگی پر تیرے دُشمنوں کی جانیں وہ گویا فلاخن میں رکھکر پھینک دیگا۔
تو تجھے اِسکا غم اور میرے مالک کو یہ دِلی صدمہ نہ ہوگا کہ تُو نے بے سبب خُون بہایا میرے مالک نے اپنا اِنتقام لیا اور جب خُداوند میرے مالک سے بھلائی کرے تو تُو اپنی لَونڈی کو یاد کرنا۔
کیونکہ خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا کی حیات کی قسم جس نے مجھے تجھ کو نقصان پہنچانے سے روکا کہ اگر تُو جلدی نہ کرتی اور مجھ سے مِلنے کو نہ آتی تو صُبح کی روشنی تک نؔبل کے لئے ایک لڑکا بھی نہ رہتا ۔
اور داؔؤد نے اُسکے ہاتھ سے جو کچھ وہ اُسکے لئے لائی تھی قُبول کیا اور اُس سے کہا اپنے گھر سلامت جا۔ دیکھ مَیں نے تیری بات مانی اور تیرا لِحاظ کیا۔ اور ابیجؔیل ناباؔل کے پاس آئی اور دیکھا کہ اُس نے اپنے گھر میں شاہانہ ضِیافت کی طرح ضِیافت کر رکھی ہے اور ناباؔل کا دِل اُسکے پہلو میں مگن ہے اِسلئے کہ وہ نشہ میں چُور تھا ۔ سو اُس نے اُس سے صُبح کی رشنی تک نہ تھوڑا نہ بہت کُچھ نہ کا ۔
جب داؔؤد نے سُنا کہ نؔابال مرگیا تو وہ کہنے لگا کہ خُداوند مُبارک ہو جو نؔبال سے میری رُسوائی کا مُقدّمہ لڑا اور اپنے بندہ کو بدی سے باز رکھا اور خُداوند نے نبالؔ کی شرارت کو اُسی کے سر پر لادا اور داؔؤد نے ابیجل کے بارہ میں پیَغام بھیجا تاکہ اُس سے بیاہ کرے۔
اور جب داؔؤد کے خادِم کرؔمل میں ابیجیل کے پاس آئے تو اُنوں نے اُس سے کہا کہ داؔؤد نے ہم کو تیرے پاس بھیجا ہے کہ تاکہ ہم تجھے اُسے سے بیاہنے کو لے جائیں۔
ابیجؔیل نے جلدی کی اور اُٹھ کر گدھے پر سوا ر ہُؤئی اور اپنی پانچ لَونڈیاں جو اُسکے جلَو میں تھیں ساتھ لے لیں اور وہ داؔؤد کے قاصدِون کے پیچھے پیچھے گئی اور اُسکی بیوی بنی ۔