تب عُمّونی ناؔحس نے اُنکو جواب دیا کہ اِس شرط پر میَں تُم سے عہد کرؤنگا کہ تُم سب کی دہنی آنکھ نکال ڈالی جائے اور میَں اِسے سب اِسرائیلیوں کے لئِے ذِلت کا نشان ٹھہراؤں ۔
تب ؔیبیس کے بُزرگوں نے اُس سے کہا ہم کو سات دِن کی مُہلت دے تاکہ ہم اِؔسرائیل کی سب سرحدّوں میں قاصِد بھیجیں ۔ تب اگر ہمارا حِمایتی کو ئی نہ مِلے تو ہم تیرے پاس نِکل آئینگے۔
سو اُس نے ایک جوری بیل لیکر اُنکو ٹکڑے ٹکڑے کاٹا اور قاصِدوں کے ہاتھ اِؔسرائیل کی سب سرحدوں میں بھیج دیا اور یہ کہا کہ جو کوئی آکر سؔاؤل اور سمؔوئیل کے پیچھے نہ ہولےاُسکے بیلوں سے اَیسا ہی کیا جائیگا اور خُداوند کا کُوف لوگوں پر چھا گیا اور وہ یک تین ہو کر نِکل آئے ۔
اور اُنہوں نے اُن قاصِدں سے جو آئے تھے کہا کہ تُم یبیس جلعاد کے لوگوں سے یُوں کہنا کہ کل دُھوپ تیز ہونے کے وقت تک تُم رہائی پاؤگے۔ سو قاصِدوں نے جا کر یبِؔیس کے لوگوں کو خبر دی اور وہ خُو ش ہُوئے ۔
اور دُوسری صُبح کو ساؤل نے لوگوں کے تین غول کئِے اور وہ رات کے پچھلے پہر لشکر میں گھُس کر عؔموّنیوں کو قتل کرنے لگے یہاں تک کہ دِن بہت چڑھ گیا اور جو بچ نِکلے سو اَیسے تِتر بِتر ہوگئے کہ دو آدمی بھی کہِیں ایک ساتھ نہ رہے۔
تب سب لوگ جلؔجال کو گئے اور وہیں اُنہوں نے وہا خُداوند کے حُضور ساؔؤل کو بادشاہ بنایا۔ پھر اُنہوں نے وہاں خُداوند کے آگے سلامتی کے ذِبیحے ذبح کئے اور وہیں ساؔؤل اور سب اِسرائیلی مردوں نے بڑی خُوشی منائی۔