جو خُدا کے بَیٹے پر اِیمان رکھتا ہے وہ اپنے آپ میں گواہی رکھتا ہے۔ جِس نے خُدا کا یقِین نہِیں کِیا اُس نے اُسے جھُوٹا ٹھہرایا کِیُونکہ وہ اُس گواہی پر جو خُدا نے اپنے بَیٹے کے حق میں دی ہے اِیمان نہِیں لایا۔
اگر کوئی اپنے بھائِی کو اَیسا گُناہ کرتے دیکھے جِس کا نتِیجہ مَوت نہ ہو تو دُعا کرے۔ خُدا اُس کے وسِیلہ سے زِندگی بخشے گا۔ اُن ہی کو جِنہوں نے اَیسا گُناہ نہِیں کِیا جِس کا نتِیجہ مَوت ہو۔ گُناہ اَیسا بھی ہے جِس کا نتِیجہ مَوت ہے۔ اِس کی بابت دُعا کرنے کو مَیں نہِیں کہتا۔
ہم جانتے ہیں کہ جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ گُناہ نہِیں کرتا بلکہ اُس کی حِفاظت وہ کرتا ہے جو خُدا سے پَیدا ہُؤا اور وہ شرِیر اُسے چھُونے نہِیں پاتا۔
اور یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بَیٹا آگیا ہے اور اُس نے ہمیں سَمَجھ بخشی ہے تاکہ اُس کو جو حقِیقی ہے جانیں اور ہم اُس میں جو حقِیقی ہے یعنی اُس کے بَیٹے یِسُوع مسِیح میں ہیں۔ حقِیقی خُدا اور ہمیشہ کی زِندگی یہی ہے۔