اور بنی تولع ۔ عُز ّی اور رِفاؔیاہ اور بری ایل اور نجمی اور ابسام اور سموایل جو تولع یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؔؤد کے ایّام میں اُنکا شُمار بائیس ہزار چھ سَو تھا۔
اور اُنکے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق جنگی لشکر کے دَل تھے جن میں چھتیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُنکے ہاں بہت سی بیویاں اور بیٹے تھے۔
اور بنی بالع اِصبوُن اور عُز ّ ی اور عُز ّی ایل اور یریموت اور عیری ۔ یہ پانچوں ۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حساب کے مطابق بائیس ہزار چونتیس تھے۔
اور یدعؔ ایل کا بیٹا بلحان تھا اور بنی بلحان یہ ہیں ۔ یعوس اور بنیمین اور اہُود اور کنعانہ اور زیتان اور ترسیس اور اخی سحر ۔ یہ سب یدع ایل کے بیٹے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سوُرما تھے سترہ ہزار دو سَو تھے جو لشکر کے ساتھ جنگ پر جانے کے لائق تھے۔
تحت کا بیٹا زؔبد ۔ زبؔد کا بیٹا سوُتلح تھا اور عؔزر اور ا،لیعد بھی جنکو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُنکی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے ۔
اور اُنکی بلکیت اور بستیاں یہ تھیں ۔ بیت ایل اور اُسکے دیہات اور مشرق کی طرف نعران اور مغرب کی طرف جزر اور اُسکے دیہات اور سکم بھی اور اُسکے دیہات عؔز ّ ہ اور اُسکے دیہات تک۔
یہ سب بنی آشر اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس ۔ چیدہ اور زبردست سُورما اور اِمیروں کے سردار تھے۔ اُن میں سے جو اپنے نسب نامہ کے مُطابق جنگ کرنے کے لائق تھے وہ شُمار میں چھبیس ہزار جوان تھے۔