اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُسکا پہلوٹھا تھا لیکن اِسلئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بچھونے کو ناپاک کیا تھا اُسکے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرؔائیل کے بیٹے یُوسُف کی اَولاد کو دیا گیا تا کہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابق نہ ہو۔
اور بنی رُوبِن اور جّدیوں اور منسّیؔ کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور پتر انداز اور جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔
اور اُن سے مُقابلہ کرنے کے لئے مدد پائی اور ہاجری اور سب جو اُنکے ساتھ تھے اُنکے حوالہ کئے گئے کیونکہ اُنہوں نے لڑائی میں خُدا سے دُعا کی اور اُنکی دُعا قبُول ہُوئی اِسلئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھاّ ۔
اور اُنکے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے ۔ عیفر اور یسؔعی اور اِلیئیل ۔ عزرئییل یرمؔیاہ اور ہُوداؔویاہ اور یحدؔایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
اور اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کی حُکم عُدولی کی اور جس مُلک کے باشندوں کو خُدا نے اُنکے سامنے سے ہلاک کیا تھا اُن ہی کے دیوتاؤں کی پَیروی میں اُنہوں نے زِناکاری کی۔
تب اِسؔرائیل کے خُدا نے اسُؔور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اؔسُور کے بادشاہ تِلگات پؔلناصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُنکو یعنی رُوبینیوں اور جدّیوں اور منؔسّی کے آدھے قبیلہ کو اسیِر کر کے لے گئے اور اُنکو خؔلح اور خابؔوُر اور ہاؔرا اور جَوؔزان کی ندی تک لے آئے ۔ یہ آج کے دِن تک وہیں ہیں۔