اور اِتمر کے بیٹوں سے زیادہ اِلیعزر کے بیٹوں میں رئیس مِلے اور اِس طرح سے وہ تقسیم کئے گئے کہ الیعزر کے بیٹوں میں آبائی خاندانوں کے سولہ سردار تھے اور ا،تمر کے بیٹوں میں سے آبائی خاندانوں کے مُطابق آٹھ ۔
اور نتنی ایل مُنشی کے بیٹے سمعیاہ نے جو لاویوں میں تھا اُنکے ناموں کو بادشاہ اور امیروں اور صدُوق کاہن اور اخی ملک بن ابایتر اور کاہنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے لکھا ۔ جب اِلیعزر کا ایک ؤبائی خاندان لیا گیا تو اِتمر کا بھی ایل آبائی خاندان لیا گیا۔
یہ اُنکی خِدمت کی ترتیب تھھی تاکہ وہ خُداوند کے گھر میں اُس قانون کے مطابق آئیں جو اُنکو اُنکے باپ ہارُون کی معرفت وَیسا ہی مِلا جَیسا خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا نے اُسے حُکم کیا تھا۔
اُنہوں نے بھی اپنے بھائی بنی ہارُون کی طرح داؤد بادشاہ اور صدُوق اور اخی مُلک اور کاہنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے اپنا اپنا قرُعہ ڈالا یعنی سردار کے آبائی خاندانوں کا جو حق تھا وُہی اُسکے چھوٹے بھا۴ی کے خاندانوں کا تھا۔