Indian Language Bible Word Collections
Lamentations 3:36
Lamentations Chapters
Lamentations 3 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Books
Old Testament
New Testament
Lamentations Chapters
Lamentations 3 Verses
1
|
میں ہی وہ شخص ہوں جس نے اُسکے غضب کے عصا سے دُکھ پایا۔ |
2
|
وہ میرا رہبر ہوا اور مجھے روشنی میں نہیں بلکہ تاریکی میں چلایا۔ |
3
|
یقینااُسکا ہاتھ دِن بھر میری مخالفت کرتا رہا۔ |
4
|
اُس نے میرا گوشت اور چمڑ اخشک کردیا اور میری ہڈیاں توڑ ڈالیں۔ |
5
|
اُس نے میرے اِردگرد دیوار کھینچی اور مجھے تلخی ومشقت سے گھیر لیا۔ |
6
|
اُس نے مجھے مُدت دراز کے مُردوں کی مانند تاریک مکانوں میں رکھا۔ |
7
|
اُس نے میرے گرد اِحاطہ بنا دِیا کہ میں باہر نہیں نکل سکتا اُس نے میری زنجیربھاری کردی ۔ |
8
|
بلکہ جب میں پُکارتا اور دُہائی دیتا ہوں تووہ میری فریاد نہیں سُنتا |
9
|
اُس نے تراشے ہوئے پتھروں سے میرے راستے بند کردئے۔اُس نے میری راہیں ٹیڑھی کردیں۔ |
10
|
وہ میرے لئے گھات میں بیٹھا ہوا ہے ریچھ اور کمینگاہ کا شیر ببر ہے۔ |
11
|
اُس نے میری راہیں کج کر دیں اور مجھے ریزہ ریزہ کرکے برباد کر دیا |
12
|
اُس نے اپنی کمان کھینچی اور مجھے اپنے تیروں کا نشانہ بنایا ۔ |
13
|
اُس نے اپنے ترکش کے تیروں سے میرے گردن کو چھید ڈالا۔ |
14
|
میں اپنے سب لوگوں کے لئے مضحکہ اور دِن بھر اُنکاراگ ہوں ۔ |
15
|
اُس نے مجھے تلخی سے بھر دِیا اور ناگدو نے سے مدہوش کیا۔ |
16
|
اُس نے سنگریزوں سے میرے دانت توڑے اور مجھے خاکستر یں لٹایا۔ |
17
|
تو نے میری جان کو سلامتی سے دُور کر دیا ۔میں خوشحالی کو بھول گیا۔ |
18
|
اور میں نے کہا میں نا تواں ہوا اور خدا وند سے میری اُمید جاتی رہی۔ |
19
|
میرے دُکھ کا خیال کر ۔میری مصیبت یعنی تلخی اور ناگدونے کو یاد کر۔ |
20
|
اِن باتوں کی یاد سے میری جان مجھ میں بیتاب ہے۔ |
21
|
میں اِس پر سوچتا رہتا ہوں ۔اِسی لئے میں اُمیدوار ہوں۔ |
22
|
یہ خداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہوئے کیونکہ اُسکی رحمت لازوال ہے۔ |
23
|
وہ ہر صبح تازہ ہے۔تیری وفاداری عظیم ہے ۔ |
24
|
میری جان نے کہا میرا نجرہ خداوند ہے !اِسلئے میری اُمید اُسی سے ہے |
25
|
خداوند اُن پر مہربان ہے جو اُسکے منتظر ہیں ۔اُس جان پر جو اُسکی طالب ہے۔ |
26
|
یہ خوب ہے کہ آدمی اُمیددار رہے اور خاموشی سے خداوندکی نجات کا اِنتظار کرے ۔ |
27
|
آدمی کے لئے بہتر ہے کہ اپنی جوانی کے ایام میں فرمانبرداری کرے۔ |
28
|
وہ تنہا بیٹھے اور خاموش رہے کیونکہ یہ خدا ہی نے اُس پر رکھا ہے |
29
|
وہ اپنا منہ خاک رکھے کہ شاید کُچھ اُمید کی صورت نکلے ۔ |
30
|
وہ اپنا گال اُسکی طرف پھیر دے جو اُسے طمانچہ مارتا ہے اور ملامت سے خوب سیر ہو۔ |
31
|
کیونکہ خداوند ہمیشہ کے لئے رّد نہ کر یگا۔ |
32
|
کیونکہ اگرچہ وہ دُکھ دے تو بھی اپنی شفقت کی فراوانی سے رحم کریگا۔ |
33
|
کیونکہ وہ بنی آدم پر خوشی سے دُکھ مصیبت نہیں بھیجتا ۔ |
34
|
رومی زمین کے سب قید یوں کو پامال کرنا ۔ |
35
|
حق تعالیٰ کے حضور کسی اِنسان کی حق تلفی کرنا |
36
|
اور کسی آدمی کا مقدمہ بگاڑنا خداوند دیکھ نہیں سکتا۔ |
37
|
وہ کون ہے جسکے کہنے کے مطابق ہوتا ہے حالانکہ خداوند نہیں فرماتا؟ |
38
|
کیا بھلائی اور بُرائی حق تعالیٰ ہی کے حکم سے نہیں ہے؟ |
39
|
پس آدمی جیتے جی کیوں شکایت کرے جبکہ اُسے گناہوں کی سزا ملتی ہو؟ |
40
|
ہم اپنی راہوں کو ڈھونڈیں اور جا نچیں اور خداوند کی طرف پھریں ۔ |
41
|
ہم اپنے ہاتھوں کے ساتھ دِلوں کو بھی خدا کے حضور آسمان کی طرف اُٹھائیں۔ |
42
|
ہم نے خطااور سر کشی کی ۔تو نے معاف نہیں کیا۔ |
43
|
تونے ہمکوقہر سے ڈھاپنا اور رگید ا ۔تو نے قتل کیا اور رحم نہ کیا۔ |
44
|
تو بادلوں میں مستور ہوا تاکہ ہماری دُعا تجھ تک نہ پہنچے ۔ |
45
|
تونے ہمکو اقوام کے درمیان کوڑے کرکٹ اور نجاست سا بنادیا |
46
|
ہمارے سب دُشمن ہم پر منہ پسارتے ہیں۔ |
47
|
خوف ودہشت اور ویرانی وہلاکت نے ہمکو آدبایا۔ |
48
|
میری دُختر قوم کی تباہی کے باعث میری آنکھوں سے آنسوؤں کی نہریں جاری ہیں ۔ |
49
|
میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں ۔اُنکو آرام نہیں ۔ |
50
|
جب تک خداوند آسمان پر سے نظر کرکے نہ دیکھے ۔ |
51
|
میری آنکھیں میرے شہر کی سب بیٹیوں کے لئے میری جان کو آزردہ کرتی ہیں۔ |
52
|
میرے دُشمنوں نے بے سبب مجھے پرندہ کی مانند رگیدا۔ |
53
|
اُنہوں نے چاہ زندان میں میری جان لینے کو مجھ پر پتھر رکھا ۔ |
54
|
پانی میرے سرسے گذُر گیا ۔میں نے کہا میں مر مٹا۔ |
55
|
اَے خداوند میں نے تہ زندان سے تیرے نام کی دہائی دی۔ |
56
|
تونے میری آواز سُنی ہے ۔ میری آہ فریاد سے اپنا کان بند نہ کر ۔ |
57
|
جس روز میں نے تجھے پُکارا تو نزدیک آیا اور تو نے فرمایاکہ ہراسان نہ ہو ۔ |
58
|
اَے خداوند تونے میری جان کی حمایت کی رو اُسے چھڑایا ۔ |
59
|
اَے خداوند تونے میری مظلومی دیکھی۔میرا اِنصاف کر ۔ |
60
|
تونے میرے خلاف اُنکے تمام اِنتقام اور سب منصوبوں کو دیکھاہے۔ |
61
|
اَے خداوند تو نے میرے خلاف اُنکی ملامت اور اُنکے سب منصوبوں کو سُنا ہے۔ |
62
|
جو میری مُخالفت کو اُٹھے اُنکی باتیں اور دِن بھر میری مخالفت میں اُنکے منصوبے۔ |
63
|
اُنکی نشست وبرخاست کو دیکھ کہ میں ہی اُنکاراگ ہوں ۔ |
64
|
اَے خداوند اُنکے اعمال کے مطابق اُنکو بدلہ دے ۔ |
65
|
اُنکو کوردِل بنا کر تیری لعنت اُن پر ہو |
66
|
قہر سے اُنکو رگید اور روی زمین سے نیست و نابود کردے ۔ |