Indian Language Bible Word Collections
Hebrews 3:17
Hebrews Chapters
Hebrews 3 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Books
Old Testament
New Testament
Hebrews Chapters
Hebrews 3 Verses
1
|
پَس اَے بھائِیو! تُم جو آسمانی بُلاوے میں شرِیک ہو۔ اُس رَسُول اور سَردار کاہِن یِسُوع پر غَور کرو جِس کا ہم اِقرار کرتے ہیں۔ |
2
|
جو اپنے مُقرّر کرنے والے کے حق میں دِیانتدار تھا جِس طرح مُوسیٰ اُس کے سارے گھر میں تھا۔ |
3
|
کِیُونکہ وہ مُوسیٰ سے اِس قدر زِیادہ عِزّت کے لائِق سَمَجھا گیا جِس قدر گھر کا بنانے والا گھر سے زِیادہ عِزّت دار ہوتا ہے۔ |
4
|
چُنانچہ ہر ایک گھر کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہوتا ہے مگر جِس نے سب چِیزیں بنائِیں وہ خُدا ہے۔ |
5
|
مُوسیٰ تو اُس کے سارے گھر میں خادِم کی طرح دِیانتدار رہا تاکہ آیندہ بیان ہونے والی باتوں کی گواہی دے۔ |
6
|
لیکِن مسِیح بَیٹے کی طرح اُس کے گھر کا مُختار ہے اور اُس کا گھر ہم ہیں بشرطیکہ اپنی دِلیری اور اُمِید کا فخر آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رکھّیں۔ |
7
|
پَس جِس طرح کہ رُوحُ القدُس فرماتا ہے اگر آج تُم اُس کی آواز سُنو۔ |
8
|
تو اپنے دِلوں کو سخت نہ کرو جِس طرح غُصّہ دِلانے کے وقت آزمایش کے دِن جنگل میں کِیا تھا۔ |
9
|
جہاں تُمہارے باپ دادا نے مُجھے جانچا اور آزمایا اور چالِیس برس تک میرے کام دیکھے۔ |
10
|
اِسی لِئے مَیں اُس پُشت سے ناراض ہُؤا اور کہا کہ اِن کے دِل ہمیشہ گُمراہ ہوتے رہتے ہیں اور اُنہوں نے میری راہوں کو نہِیں پہچانا۔ |
11
|
چُنانچہ مَیں نے اپنے غضب میں قَسم کھائی کہ یہ میرے آرام میں داخِل نہ ہونے پائیں گے۔ |
12
|
اَے بھائِیو! خَبردار! تُم میں سے کِسی کا اَیسا بُرا اور بے اِیمان دِل نہ ہو جو زِندہ خُدا سے پھِر جائے۔ |
13
|
بلکہ جِس روز تک آج کا دِن کہا جاتا ہے ہر روز آپس میں نصِیحت کِیا کرو تاکہ تُم میں سے کوئی گُناہ کے فریب میں آ کر سخت دِل نہ ہو جائے۔ |
14
|
کِیُونکہ ہم مسِیح میں شریک ہُوئے ہیں بشرطیکہ اپنے اِبتدائی بھروسے پر آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رہیں۔ |
15
|
چُنانچہ کہا جاتا ہے کہ اگر آج تُم اُس کی آواز سُنو تو اپنے دِلوں کو سخت نہ کرو جِس طرح کہ غُصّہ دِلانے کے وقت کِیا تھا۔ |
16
|
کِن لوگوں نے آواز سُن کر غُصّہ دِلایا؟ کیا اُن سب نے نہِیں جو مُوسیٰ کے وسِیلہ سے مِصر سے نِکلے تھے؟ |
17
|
اور وہ کِن لوگوں سے چالِیس برس تک ناراض رہا؟ کیا اُن سے نہِیں جِنہوں نے گُناہ کِیا اور اُن کی لاشیں بِیابان میں پڑی رہیں؟ |
18
|
اور کِن کی بابت اُس نے قَسم کھائی کہ وہ میرے آرام میں داخِل نہ ہونے پائیں گے سِوا اُن کے جِنہوں نے نافرمانی کی؟ |
19
|
غرض ہم دیکھتے ہیں کہ وہ بے اِیمانی کے سبب سے داخِل نہ ہو سکے۔ |