اور داؔؤد اُٹھا اور سب لگوں کو جو اُسکے ساتھ تھے لیکر بعلؔہیؔہُوداہ سے چلا تاکہ خُدا کے صندوق کو اُدھر سے لے آئے جو اُس نام کا یعنی رُبّ الافواج کے نام کا کہلاتا ہے جو کروبیوں پر بَیٹھتا ہے۔
سو اُنہوں نے خدا کے صندُوق کو نئی گاڑی پر رکھّا اور اُسے ابینؔداب کے گھر سے جو پہاڑی پر تھا نِکال لائے اور اُس نئی گاڑی کو ابینداؔب کے بیٹے عُزؔت اور اخیؔو ہانکنے لگے۔
اور داؔؤد بادشاہ کو خبر مِلی کہ خُداوند نے عؔوبیدادوم کے گھرانے کو اُور اُسکی ہر چیز میں خُدا کے صندُوق کے سبب سے برکت دی ہے۔ تب داؔؤد گیا اور خُدا کے صندُوق کو عؔوبیدادوم کے گھر سے دؔاؤد کے شہر میں خُوشی خُوشی لے آیا۔
اور جب خُداوند کا صندُوق داؔؤد کے شہر کے اندر آرہا تھا تو ساؔؤل کی بیٹی مؔیکل نے کِھڑکی سے نِگاہ کی اور داؔؤد بادشاہ کو خُداوند کے حُضُور اُچھلتے اور ناچتے دیکھا سو اُس نے اپنے دِل ہی دِل میں اُسے حقیر جانا ۔
اور وہ خُداوند کے صندُوق کو اندر لائے اور اُسے اُسکی جگہ پر اُس خَیمہ کے بیچ میں جو داؔؤد نے اُسکے لئے کھڑا کیا تھا رکھّا اور داؔؤد نے سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کی قُربانیاں خُداوند کے آگے چڑھائیں ۔
اور اُس نے سب لوگویعنی اِؔسرائیل کے سارے انبوہ کے مردوں اور عَورتوں دونوں کو ایک ایک روٹی اور ایک ایک ٹکُڑا گوشت اور کشمِش کی ایک ایک ٹِکیا بانٹی ۔ پھر سب لوگ اپنے اپنے گھر چلے گئے۔
تب داؔؤد لَوٹا تا کہ اپنے گھرانے کو برکت دے اور ساؔؤل کی بیٹی مؔیکل داؔؤد کے اِستقبال کو نِکلی اور کہنے لگی کہ اِسؔرائیل کا بادشاہ آج کَیسا شاندار معلوُم ہوتا تھا جِس نے آج کے دِن اپنے مُلازموں کی لَونڈیوں کے سامنے اپنے کو برہنہ کیا جَیسے کوئی بانکا بیحیائی سے برہنہ ہو جاتا ہے۔
داؔؤد نے مؔیکل سے کہا یہ تو خُداوند کے حُضُور تھا جِس نے تیرے باپ اور اُسکے سارے گھرانے کو چھوڑ کر مُجھے پسند کیا تا کہ وہ مُجھے خُداوند کی قَوم اِؔسرائیل کا پیشوا بنائے۔ سو مَیں خُداوند کے آگے ناچُونگا۔