اور اِسکے بعد اَیسا ہُؤا کہ دؔاؤد نے خُداوند سے پُوچھا کہ کیا مَیں یہُؔودا ہ کے شہروں میں سے کِسی میں چلا جاؤُں ؟ خُداوند نے اُس سے کہا جا۔ دؔاؤد نے کہا کِدھر جاؤُں؟ اُس نے فرمایا جبؔروُن کو۔
سو داؔؤد نے یبؔیس جلعاد کے لوگوں کے پاس قاصدروانہ کیٹے اور اُنکو کہلا بھیجا کہ خُداوند کی طرف سے تُم مُبارک ہو اِسلئِے کہ تُم نے اپنے مالِک ساؔؤل پر یہ اِحسان کیا اور اُسے دفن کیا۔
(اور سؔاؤل کے بیٹے اِشؔبوست کی عُمر چالیس برس کی تھی جب وہ اِؔسرائیل کا بادشاہ ہُوا اور اُس نے دو برس بادشاہی کی) لیکن یؔہُوداہ کے بھرانے نے داؔؤد کی پَیروی کی۔
اور ضؔرویاہ کا بیٹا یوؔآب اور داؔؤد کے مُلازِم نِکلے اور جؔبعون کے تالاب پر اُ ن سے ملے اور دونوں فِریق بیٹھ گئے۔ ایک تالاب کی اِس طرف اور دُوسرا تلاب کی دُوسری طرف ۔
اور اُنہوں نے ایک دُوسرے کا سر پکر کر اپنی اپنی تلوار اپنے مُخالف کے پہلوُ میں بھونک دی ۔ سو وہ ایک ہی ساتھ گِرے اِسلئِے وہ جگہ حلؔقت ہصّوریم کہائی وہ جِبؔعون میں ہے ۔
اؔبنیر نے اُس سے کہا اپنی دہنی یا بائیں سِمت کو مُڑ جا اور جاوانوں میں سے کِسی کو پکڑ کر اُسکے ہتھیار لوُٹ لے پر عؔساہیل اُسکا پیچھا کرنے سے باز نہ آیا ۔
اؔبنیر نے عساہیل سے پھر کہا میرا پیچھا کرنے سے پاز رہ۔ مَیں کَیسے تُجھے زمین پر مار کر خال دُوں کیونکہ پھر مَیں تیرے بائی ی؎ؤب کو کیا مُنہ دِکھاؤُنگا؟۔
اِس پر بھی اُس نے مُڑنے سے اِنکار کیا۔ تب اؔبنیر نے اپنے بھالے کے پچھلے سِرے سے اُسکے پیٹ پر اَیسا مارا کہ وہ پار ہوگیا۔ سو وہ وہاں گِرا اور اُسی جگہ مر گیا اور اَیسا ہُؤا کہ جِتنے اُس جگہ آئے جہاں عؔساہیل گِر کر مرا تھا وہ وہیں کھڑے رہ گئے ۔
تب اؔبنیر نے یؔوآب کو پُکار کر کہا کیا تلوار ابدتک ہلاک کرتی رہے؟ کیا تُو نہیں جانتا کہ اِسکا انجام کڑواہٹ ہوگا؟ تو کب لوگوں کو حُکم دیکگا کہ اپنے بھائیوں کا پیچھا چوڑ کر لَوٹ جائیں ؟۔