Indian Language Bible Word Collections
1 Chronicles 9:27
1 Chronicles Chapters
1 Chronicles 9 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Assamese
Books
Old Testament
New Testament
1 Chronicles Chapters
1 Chronicles 9 Verses
1
پس سارا اِسرائیل نسب ناموں کےمُطابق جو اِسرائیل کے بادشاہوں کی کتاب میں درج ہیں گِنا گیا اور یہوداہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اِسیر ہو کر بابل کو گیا۔
2
اور وہ جو پہلے اپنی ملکیت اور اپنے شہروں میں بسے سو اِسرائیلی اور کاہن اور لاوی اور نتنیم تھے۔
3
اور یروشلیم میں بنی یُہوداہ میں سے اور بنی بنیمین میں سے اور بنی افرائیم اور منسی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔
4
عُوتی بن عمیہود بن عُمری بِن اِمری بن بانی جو فارص بن یہوداہ کی اَولاد میں سے تھا۔
5
اور سیلانیوں میں سے عسایاہ جو پہلوٹھا تھا اور اُسکے بیٹے۔
6
اور بنی زارح میں یعوایل اور اُنکے چھ سو نوے بھائی ۔
7
اور بنی بنیمین میں سے سؔلو بن مُسلام بن ہُوداویاہ بن ہسینوآ۔
8
اور ابنیاہ بن یروحام اور ایلا بن عُز ّی بن مِکری اور مُسلام بن سفطیاہ بن رعوایل بن ابنیاہ ۔
9
اور اُنکے بھائی جو اپنے نسب ناموں کے مطابق نو چھپّن تھے ۔ یہ سب مرد اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق آبائی خاندانوں کے سردار تھے ۔
10
اور کاہنوں میں سے یدعیاہ اور یُہویریب اور یکین ۔
11
اور عزریاہ بن خلقیاہ بن مُسلام بن صدوق بن مرایوت بن اِخیطوب جو خُدا کے گھر کا ناظم تھا۔
12
اور عدایاہ بن یرُوھام بن فشحُور بن ملکیاہ اور معسی بن عدیئیل بن یزیراہ بن مُسلام بن مسلمیت بن اِمیر ۔
13
اور اُنکے بھائی اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس ایک ہزار ساتھ سو ساٹھ تھے جو خُدا کے گھر کی خدمت کے کام کے لئے بڑے قابل آدمی تھے ۔
14
اور لاویوں میں سے یہ تھے۔ سمعیاہ بن حسوب بن عزریقام بن حسبیاہ بنی مراری میں سے ۔
15
اور بقبقر حرش اور جلال اور متنیاہ بن میکاہ بن زِکری بن آسف۔
16
اور عبدیاہ بن سمعیاء بن جلال بن یدُوتون اور برکیاہ بن آسابن القانہ جو نطُوفاتیوں کے دیہات میں بس گئے تھے ۔
17
اور دربانوں میں سے سلوم اور عقوب اور طلموُن اور اِخیمان اور اُنکے بھائی ۔ سلوم سردار تھا ۔
18
وہ اب تک شاہی پھاٹک پر مشرق کی طرف رہے۔ بنی لاوی کی چھاؤنی کے دربان یہی تھے ۔
19
اور سلوم بن قورے بن ابی آسف بن قورح اور اُسکے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خدمت کی کارگُزاری پر تعینات تھے اور خیمہ کے پھاٹکوں کے نگہبان تھے۔ اُنکے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعینات اور مدخل کے نگہبان تھے۔
20
اور جیخاس بن اِلیعزر ا،س سے پیشتر اُنکا سردار تھا اور خُداوند اُسکے ساتھ تھا۔
21
ذکریاہ بن مسلمیاہ خَیمئہ اِجتماع کے دروازہ کے نگہبان تھا۔
22
یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے۔ یہ جنکو داؤد اور سموؔایل غیب بین نے اِنکے منصب پر مُقرر کیا تھا اپنے نسب نامہ کے مطُابق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے ۔
23
سو وہ اور اُنکے بیٹے خُدوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نگرانی باری باری سے کرتے تھے۔
24
اور دربان چاروں طرف تھے یعنی مشرق مِغرب ۔ شمال اور جنوب لہ طرف۔
25
اور اُنکے بھائی جو اپنے اپنے گاؤں میں تھے اُنکو سات ساتھ دِن کے بعد نوبت بہ نوبت اُنکے ساتھ رہنے کو آنا پڑتا تھا ۔
26
کیونکہ چاروں سردار دربان جولاوی تھے خاص منصب پر مامور تھے اور خُدا کے گھر کی کوٹھریوں اور خزانوں پر مقُرر تھے۔
27
اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُسکی نگہبانی اُنکے سُپرد تھی اور ہر صبح کو اُسے کھولنا اُنکے ذِمّے تھا۔
28
اور اُن میں سے بعض کی تحویل میں عبادت کے برتن تھے کیونکہ وہ اُنکو گِن کر اندر لاتے اور گِن کر نکالتے تھے۔
29
اور بعض اُن سے اساب اور مقَدس کے سب ظُروف اور میَدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبودار مصالح پر مقُرر تھے۔
30
اور کاہنوں کے بیٹوں میں سے بعض خوُ شبودار مصلاح کا تیل تیّار کرتے تھے۔
31
اور لاویوں میں سے ایک شخص متّتیاہ جو قُرحی سلوم کا پہلوٹھا تھا اُن چیزوں پر خاص طوَرپر مقرر تھا جو توے پر پکائی جاتی تھیں ۔
32
اور اُنکے بعض بائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روتی پر تعینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیار کریں ۔
33
اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خدمت سے معذور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغول رہتے تھے۔
34
یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئیس تھے اور یروشلیم میں رہتے تھے۔
35
اور جبعُون میں جبُعون کا باپ یعی ؔ ایل رہتا تھا جسکی بیوی کا نام معکہ تھا۔
36
اور اُسکا پہلوٹھا بیٹا عبدون اور صُور اور قیس اور بعل اور نیر اور ندب۔
37
اور جُدور اور اخُیور اور زکرِیاہ اور مقلوت ۔
38
مقلوت سے سمعام پیدا ہوا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔
39
اور نیر سے قیِس پیدا ہُوا اور قیسؔ سے ساؔؤل پیدا ہُوا اور ساؔؤل سے یُونتن اور ملکیشوع اور ابینداب اور اِشبعل پیدا ہوئے ۔
40
اور یُونتن کا بیٹا مریبؔبعل تھا اور میریؔببعل سے میکاؔہ پیدا ہوا۔
41
اور میؔکاہ کے بیٹے فیِتون اور ملک اور تحریع اور آخز تھے ۔
42
اور آخزؔ سے یعرہ پیدا ہُوا اور یعرہ سے علمت اور عزماوت اور زِمری پیدا ہُوئے اور زِمری سے موؔضا پیدا ہُوا۔
43
اور موؔضا سے بنعہ پیدا ہُوا۔ بنعہ کا بیٹا رفایاہ ۔ رفایاہ کا بیٹا االیعسؔہ ۔ الؔیعسہ کا بیٹا اصیل۔
44
اور اِصیل کے چھ بیٹے تھے اور یہ اُنکے نام ہیں ۔ عزریقام۔ بوکرُو اور اِسمعیل اور سغریاہ اور عبدیاہ اور حنان ۔ یہ بنی اصیل تھے۔